آئی سی آئی ایم آئی 2024 کا گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد میں اختتام، ذہنی صحت کی تحقیق کے روشن مستقبل کی راہیں ہموار
پہلی بین الاقوامی کانفرنس برائے نسل در نسل ذہنی بیماری کی منتقلی (ICIMI-2024)، جو 16 اکتوبر کو گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد میں منعقد ہوئی تھی، 20 دسمبر کو اختتامی تقریب کے ساتھ باضابطہ طور پر اختتام پذیر ہوئی۔
پروفیسر ڈاکٹر رؤف اعظم، وائس چانسلر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد نے اختتامی تقریب کی صدارت کی۔ اس موقع پر انہوں نے ذہنی صحت کی تحقیق کی اہمیت اور مستقبل میں اس کے ممکنہ اثرات کو اجاگر کیا۔
انہوں نے ذہنی بیماری کی سماجی منتقلی کے اثرات پر گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ ذہنی صحت انسانیت کے لیے بہت ضروری ہے اور اسی کی بدولت بھرپور زندگی گزارنے اور معاشروں میں مثبت کردار ادا کرنے میں مدد ملتی ہے۔
پروفیسر ڈاکٹر ظفر علی چوہدری، وائس چانسلر فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی نے بطور معزز مہمان شرکت کی اور ذہنی صحت کی تحقیق میں بین الشعبہ جاتی تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔
انہوں نے نفسیاتی علاج اور ذہنی صحت کے ارتقاء پر بات کی۔ انہوں نے تعلیمی نفسیات میں اپنی مہارت سے گہری بصیرت فراہم کی۔
پروفیسر ڈاکٹر رابعہ خاور، چیئرپرسن ڈیپارٹمنٹ آف اپلائیڈ سائیکالوجی جی سی یو ایف نے اختتامی کلمات پیش کرتے ہوئے شرکاء اور مقررین کا شکریہ ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ کانفرنس ذہنی صحت کے حوالے سے آئندہ تحقیقی تعاون کے نئے امکانات کھولنے کا سبب بنی۔ انہوں نے مزید کہا کہ شعبہ نفسیات کا معاشرے میں بڑھتی ہوئی ذہنی بیماریوں کے سد باب میں کلیدی کردار ہے۔
تقریب سے خطاب میں ڈاکٹر امتیاز احمد ڈوگر کا کہنا تھا کہ اچھی دماغی صحت حقیقی اقتصادی فوائد کا سبب بن سکتی ہے۔ ملکوں کو ذہنی صحت پر مختص وسائل میں بڑا اضافہ کرنے کی ضرورت ہے۔